روسی صدر پوتن کا دس سال بعد اہم فیصلہ

روسی صدر

ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ملکی تاریخ میں دس سال بعد اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی قوم سے خطاب نہیں کر پائیں گے۔

صدر ولادی میر پوتن گزشتہ 10 سال کے معمول کے برعکس اس سال کے اختتام پر پریس کانفرنس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس صدارتی پیلس کریملن کے جاری کردہ بیان کے ساتھ پوتن کی سالانہ پریس کانفرنس کے بارے میں غیریقینی کیفیت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر میں صدر پوتن معمول کی سالانہ پریس کانفرنس نہیں کریں گے لیکن بیرونی دوروں سمیت دیگر مواقع پر اخباری نمائندوں کے ساتھ کی جانے والی پریس کانفرنسیں جاری رہیں گی۔

معمول کی سالانہ پریس کانفرنس کے اگلے سال تک التوا سے پوتن اپنے دورِ اقتدار میں دوسرے دفعہ اور حالیہ 10سالوں میں پہلی دفعہ اس معمول کو توڑ رہے ہیں۔

صدر پوتن 2001 سے مذکورہ روایتی سالانہ پریس کانفرنس ہر سال ماہِ دسمبر میں منعقد کر رہے ہیں ۔ پہلی دفعہ 2005 میں اس معمول میں رخنہ آیا اور کانفرنس نہیں کی گئی۔

2009 سے 2011 کے دوران پوتن کے وزارت اعظمیٰ کے عہدے پر ہونے کی وجہ سے سالانہ کانفرنس نہیں ہوئی اور 2020 میں کورونا وباء کی وجہ سےصدر پوتن نے آئن لائن پریس کانفرنس میں شرکت کی۔