روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم اناج ڈیل پر بات کرنےکیلئے تیار ہیں۔
روسی صدر پیوٹن اور ترکیہ صدررجب طیب اردوان کے درمیان سوچی میں ملاقات ہو رہی ہے اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ امید ہے یہ ملاقات مثبت ثابت ہو گی اور ہم بحیرہ اسود کے ذریعے اناج معاہدے کے لیے بات چیت پر تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ کیساتھ مل کر توانائی کی پیداوار پر کام کر رہے ہیں ہم اردوگان کی قیادت میں ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’مذاکرات واقعی سوچی میں پیر کو ہوں گے۔ جمعرات کو دو ترک ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اس اجلاس میں بنیادی طور پر بحیرہ اسود کے اناج کی برآمدات پر بات ہوگی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ انہوں نے روس کو اناج کے معاہدے کو بحال کرنے کے لیے "ٹھوس تجاویز کا ایک مجموعہ” بھیجا ہے۔