ماسکو (15 اگست 2025): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پچھلے 25 سالوں سے اقتدار ہیں اور اس دوران انہوں نے 5 مختلف امریکی صدور سے ملاقاتیں کیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن امریکی ریاست الاسکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے والے ہیں۔
پوری دنیا کی توجہ اس ملاقات پر ہے۔ ایسے میں یہاں روسی صدر پیوٹن کی کچھ یادگار تصاویر پیش کی جا رہی ہیں جن میں وہ مخلتف امریکی صدور سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش 16 جون 2001 کو سلووینیا کے شہر لُبلجانا کے قریب برڈو کیسل میں اپنی مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران روسی صدر پیوٹن کی پیٹھ پر تھپکی دے رہے ہیں۔
سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اور روسی صدر پیوٹن نے 24 مئی 2002 کو ماسکو کے کریملن میں ایک تقریب کے دوران جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد مصافحہ کیا۔
روسی صدر اور سابق امریکی ہم منصب جارج ڈبلیو بش 6 اپریل 2008 کو بحیرہ اسود پر بوچاروف روچے صدارتی گرمائی رہائش گاہ کے میدان میں چہل قدمی کر رہے ہیں۔
سابق امریکی صدر براک اوباما 7 جولائی 2009 کو ماسکو میں ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر رہے ہیں۔
براک اوباما اور پیوٹن نے 17 جون، 2013 کو شمالی آئرلینڈ کے علاقے اینسکیلن میں لو ارنے میں G8 سربراہی اجلاس کے دوران مصافحہ کیا۔
ولادیمیر پیوٹن 5 ستمبر 2016 کو چین کے شہر ہانگزو میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر سابق امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کر رہے ہیں۔
روسی صدر 7 جولائی 2017 کو جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں G20 سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وہ 10 نومبر 2017 کو ویتنام کے شہر ڈانانگ میں منعقدہ APEC سربراہی اجلاس میں ایک گروپ فوٹو میں شرکت کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب 16 جولائی 2018 کو فن لینڈ کے شہر ہیلسنکی میں ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔
روسی صدر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 28 جون 2019 کو جاپان کے شہر اوساکا میں G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔
سابق امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی ہم منصب 16 جون 2021 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ولا لا گرینج میں امریکہ-روس سربراہی اجلاس کیلیے ملاقات کر رہے ہیں۔
ولادیمیر پیوٹن 7 دسمبر 2021 کو سوچی میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک ویڈیو کانفرنس میں مصروف ہیں۔