کینبیرا: آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں سانپ نے بارش میں پھنسے مینڈکوں کی مدد کر کے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اینڈری موک نے تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جسے یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلیز شعبہ بائیولوجی کے پروفیسر جوڈی رولے پاؤل بھی دیکھ کر حیران رہ گئے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوفانی بارش میں سانپ کے اوپر کچھ مینڈک بیٹھے ہیں، یہ منظر اس لیے حیران کن تھا کیونکہ مینڈک تو ویسے ہی سانپ کی خوراک ہیں مگر یہاں وہ ان کی مدد کررہا تھا۔
اینڈری کا کہنا تھا کہ ’سانپ نے تیز بارش میں مینڈکوں کو ریسکیو کیا اور انہیں سہارا فراہم کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا، ایسا منظر زندگی میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں‘۔
ویڈیو: اژدہے کے پیٹ میں پھنسی ٹینس بال منہ کے ذریعے باہر نکال لی گئی
انہوں نے یہ تصویر اور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرنے کی وجہ بتائی کہ ’میں چاہتا تھا لوگ بھی اس منظر کو دیکھیں کیونکہ اگر میں کسی کو زبانی کلامی بتاتا تو شاید اُسے یقین نہیں آتا‘۔
سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض نے سانپ کو آن لائن ٹیکسی سروس قرار دیا جبکہ کچھ اسے دیکھ کر ششدر بھی رہ گئے۔
اینڈری کا کہنا تھا کہ ’میں بارش کے بعد ایک کام سے باہر نکلا تو ساڑھے تین فٹ لمبے اژدہے پر نظر پڑی جس کی پشت پر مینڈک بیٹھے تھے، میں نے یہ تصویر اور ویڈٰو اپنے بھائی کو سینڈ کی تو وہ حیران رہ گیا‘۔
This is one of the most amazing videos I’ve seen!! Lots of *very* horny Cane #Toads (Rhinella marina) trying to mate with a large Olive #Python (Liasis olivaceus), with Giant Burrowing Frogs (Cyclorana australis) & Red Tree #Frogs (Litoria rubella) calling in the background! https://t.co/uy4yACCb8q
— Jodi Rowley (@jodirowley) December 31, 2018
دوسری جانب پروفیسر جوڈی کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ منظر کبھی نہیں دیکھا، یہ میرے لیے نہایت حیران کن اور خوشگوار ہے‘۔