نئی دہلی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ہرحال میں مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہئے۔
ڈاکٹرطاہرالقادری ان دنوں 20 مارچ کو ہونے والی عالمی صوفی کانفرنس میں شرکت کے لئے ایک ہفتے کے دورے پربھارت میں ہیں۔
بھارتی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زوردیا کہ ’’پاکستان اوربھارت کے عوام کے درمیان مزید تعلقات استوارکرنے کی ضرورت ہے‘‘۔
More than personal relations being developed btwn leaders of two nations…(contd): Tahir-ul-Qadri (Pak Politician) pic.twitter.com/PXZmkSYVfD
— ANI (@ANI) March 14, 2016
ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نہ تو صدرہوں، نا ہی وزیراعظم۔۔۔ حکومتوں کو چاہئے کہ ان معاملات پرتوجہ دے‘‘۔
ڈاکٹرقادری کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں، پٹھان کوٹ حملوں سے لے کرمسئلہ کشمیرتک تمام مسائل پر ہمیں اچھے پڑوسیوں کی طرح بات کرنی چاہئے۔
ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اورتحریک منہاج القرآن کے روح رواں ہیں، 2014 میں وہ اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دونوں نے ایک ساتھ حکومت کے خلاف دھرنا دیا تھا۔