’پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے‘

بلاول وزیراعظم

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے اگلے وزیراعظم پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

پی پی رہنما اور وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آج بھی مسائل کا حل صرف ہمارے پاس ہے۔ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیمو کریسی ملک کی وحدت کیلیے کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں سے ملک کی معیشت خراب ہوئی اور ہم نے تمام جماعتوں کو اکھٹا کر کے آئینی طریقے سے انہیں ایوان سے باہر نکال دیا۔