معروف اینکرپرسن نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ نے کسی بھی صحافی کو انٹرویو کی تردید کر دی ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں اینکرپرسن نے لکھا کہ قمرجاویدباجوہ کہتے ہیں انہوں نےکسی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا قمرباجوہ کہتے ہیں وہ 29 نومبر 2024 تک کوئی بیان نہیں دے سکتے۔
اینکرپرسن کے مطابق میری قمرجاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے سابق آرمی چیف کہتے ہیں وہ جلد اس معاملے پر قانونی ایکشن لیں گے۔
Ex COAS Generel Bajwa has just shared with me the following statement “I did not give any interview to any body, I am not allowed to give any statement, comment or interview till 29 Nov 2024…”
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) March 24, 2023
ویب سائٹ نیا دور نے دعویٰ کیا تھا کہ قمر باجوہ نے عمران خان اور شیخ رشید کو جھوٹا قراردیا اپنے دور کی بعض کارروائیوں پر وضاحت دیں اور انکشاف کیا کہ چھاپے کے وقت مریم نواز اور کیپٹن صفدر الگ الگ کمروں میں تھے۔
https://urdu.arynews.tv/another-alleged-interview-of-qamar-javed-bajwa/
صحافی شاہد میتلا کو انٹرویو میں قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں تین جھوٹے ہیں ایک عمران خان، دوسرا شیخ رشید اور تیسرا ایک صحافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے میں بہت ماہر ہیں بہت چالاک آدمی ہیں بار بار جھوٹ بولتے ہیں اور لوگ یقین بھی کرلیتے ہیں۔
قمرجاوید باجوہ نےکہا شیخ رشید جی ایچ کیو کےقریب نہیں ڈینگیں مارتا ہے ایک دفعہ شیخ رشید میرے پاس آیا اورکہا عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی، کچھ کریں۔