قطر ایئرویز ہالیڈیز نے ایکسپو 2023 دوحہ تک مفت رسائی کے ساتھ اسپیشل فلائٹ اور ہوٹل پیکجز کا آغاز کردیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکسپو 2023 دوحہ میں شرکت کرنے والے مسافر قطر کی سال بھر کی دھوپ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ پائیداری اور اختراع کے مستقبل میں قدم اٹھانے کی توقع کر سکتے ہیں۔
ایکسپو 2023 دوحہ، جس میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً 30 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے، خلیج عرب کے دلکش البدا پارک میں منعقد کیا جائے گا، یہ ایونٹ 6 ماہ تک جاری رہے گا، جس کا آغاز 2 اکتوبر 2023 سے ہوگا جبکہ اس کا اختتام 28 مارچ 2024 کو ہوگا۔
ایکسپو 2023 دوحہ میں آنے والے مہمانوں کو خوبصورت باغات سے لے کر آرٹ اور متنوع کھانوں تک کے بھرپور تجربات پیش کئے جائیں گے۔
قطر ایئر ویز ہالیڈیز کے ذریعے ایک ہمہ جہت پیکج کا انتخاب کرنے سے، مسافر نہ صرف اپنی پروازوں اور رہائش کو محفوظ بناسکتے گے بلکہ ایکسپو 2023 دوحہ کی حیرت انگیز دنیا تک مفت رسائی بھی حاصل کر سکیں گے۔
پیکجز کی جھلکیاں:
منتخب ممالک کے ممبران کے پاس کیش + ایویوس کا استعمال کرتے ہوئے پیکج بک کرنے کی سہولت۔
ریٹرن فلائٹس، ہوٹل میں رہائش، اور اعزازی ایکسپو رجسٹریشن۔
پرائیولج کلب کے ممبران کے لیے ان کیوریٹ شدہ پیکجز پر Avios اور Qpoints دونوں اکٹھا کرنے کا موقع۔
قطر ایئر ویز گروپ کے چیف ایگزیکٹو، ہز ایکسیلنسی مسٹر اکبر البکر کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ آفیشل اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر، قطر ایئرویز بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
قطر ایئرویز ہالیڈیز پریمیم سفر کے خواہشمند مسافروں کے لیے بہت سے پیکجز پیش کئے جارہے ہیں، مختلف قسم کے پیکیجز میں ہر ترجیح کے مطابق کچھ نہ کچھ خاص ہوتا ہے،چاہے آپ 4 اسٹار ہوٹل کے آرام کو ترجیح دیں یا 5 اسٹار ریسارٹ کی خوشحالی کو ترجیح دیں۔
قطر ایئر ویز ہالیڈیز اسٹاپ اوور پیکجز بھی پیش کرتا ہے، جو مسافروں کو آپ کی آخری منزل کے راستے میں ایکسپو کے جوش کو ایکسپلور کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
پریمیم اور لگژری اسٹاپ اوور کم از کم 23 ڈالر فی کس سے شروع ہوتے ہیں جنہیں qatarairways.com/stopover پر بک کرایا جاسکتا ہے۔