قطر اور متحدہ عرب امارات نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی پرگہری تشویش ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خطے میں مزید تنازعات روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری اقدام کرے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ اس کی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کرتے ہوئے فضائی حملوں میں جوہری تنصیبات اور 6 فوجی ادون کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران کے درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملیکی تصدیق کر دی۔
فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور محمد مہدی، ختم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد و دیگر شہید ہوگئے۔
ایران کی اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اپنے ایٹمی حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔