اسلام آباد : قطری شہزادی کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی کو پاکستانی کوہساروں اور سیاحت کی برانڈ سفیر مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی کو پاکستانی کوہساروں اور سیاحت کا برانڈ سفیر مقرر کر دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قطری شہزادی کو پاکستان کے پہاڑوں،سیاحت کی برانڈ سفیر مقرر کرتے ہوئےخوشی ہو رہی ہے، ان کی نانگا پربت پر کوہ پیمائی کے حالیہ کارنامے پر دلی مبارکباد دی، یہ واقعی متاثر کن ہے۔
Majestic mountain ⛰️ calling!
I am pleased to appoint Her Highness Sheikha Asma Al Thani as the Brand Ambassador for Pakistan’s Mountains and Tourism.
My heartfelt felicitations to Her Highness on her recent feat of scaling Nanga Parbat. It is truly inspiring!
Her…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 8, 2025
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی ہمت اور عزم کا ایک طاقتور پیغام اوردونوں ملکوں کی دوستی کا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں : قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے 8،126 میٹر بلند نانگا پربت کو سرکرلیا
گذشتہ روز قطر کی شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے 8،126 میٹر بلند نانگا پربت کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور چوٹی پر اپنے ملک کا پرچم بھی لہرایا۔
جس کے بعد وہ نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئی ہیں، شیخہ اسما کی مہم جوئی میں 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں یہ نواں کامیاب مرحلہ ہے۔