کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برفباری میں بوٹ پالش کرنے والے بچے کو شہریوں نے ڈھونڈ نکالا۔
تصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی محنت کش بچے سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے محنت کش بچے کی مالی امداد کی۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بچے کو گرم کپڑے، ایک ماہ کا راشن بھی فراہم کیا گیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کوئٹہ کے ایک کمسن بچے کی ویڈیو نے درد دل رکھنے والے ہر شخص کو افسردہ کردیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید سرد موسم میں بچہ فٹ پاتھ پر بیٹھا ہے اور اس کے سامنے جوتے پالش کرنے کا برش اور دیگر سامان رکھا ہوا ہے۔
Heartwrenching #quetta
In this chilling cold ( -8•C)
A kid searches for his livelihood
This little kid is the only earner of his family.
This Chotu is the only head of his family . pic.twitter.com/wH5a2PHBX2— Naveed Nanda (@naveednanda) January 16, 2020
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے دیگر بچوں کے حوالے سے بھی قانون سازی کی طرف پیش قدمی کریں گے۔
یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ایسے میں شدید برفباری کے دوران روزگار کمانے کے لیے باہر نکلے ہوئے ننھے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔