شارجہ: پی ایس ایل فور کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری فتح اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، شین واٹسن نے شاندار نص سنچری اسکور کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ جلد گرنے کے باوجود شین واٹسن اور روسو نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس کھیلے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
روسو نے شاندار 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ شین واٹسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، عمر اکمل 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
QUETTA CAN'T BE BEAT! A good game of cricket, and
Multan just had no answer for the #purpleforce this evening. A single off the last ball.#HBLPSL #KhelDeewanoKa #QGvMS pic.twitter.com/fWcxdgyP5w— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2019
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان اور شاہد خان آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آج کی فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز نے تین میچ کھیلے اور ایک میں کامیابی حاصل کی ان کے دو پوائنٹس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز 7 وکٹوں کے نقصان پر میں 160 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا، شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عرفان جونیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں،
سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم ملتان سلطانز کے اوپنر بلے بازوں نے عمدہ پارٹنر شپ قائم کی، کپتان شعیب ملک 53 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
شاہد خان آفریدی بغیر کوئی رن بنائے محمد عرفان جونیئر کا نشانہ بنے، آندرے رسل کو 18 رنز پر مدثر نے کیچ آؤٹ کرایا۔
SIX! Short ball from @sohailmalik614 and @realshoaibmalik goes flat for the maximum towards the leg side. Multan Sultans are 136/3 in the 17th over
Scorecard and ball-by-ball details 👉 https://t.co/pbqnyMybE1 #QGvMS #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/ZaCgF9cp2m
— Cricingif (@_cricingif) February 20, 2019
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عرفان جونیئراور مدثر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، سہیل تنویر کے حصے میں ایک وکٹ آسکی۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فور کے اہم میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز نے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
We are back at the Sharjah Cricket Stadium 🏟, Unbeaten @TeamQuetta will aim to keep an unblemished record as they meet @MultanSultans tonight. Can Sultans end this streak? #HBLPL #KhelDeewanoKa #QGvMS pic.twitter.com/AYQ8T0XNlU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2019