ناروے کے مشہور ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کی بھارتی فلم آر آر آر کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ’ناٹو ناٹو‘ پر نئی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
امریکا میں گزشتہ دنوں منعقدہ آسکرز 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں ناٹو ناٹو کو اوریجنل گانے کے اعزاز سے نوازا گیا، اس سے قبل اس گانے نے گولڈن گلوب اور کریٹکس چوائس ایوارڈ بھی اپنے نام کئے۔
سپر ہٹ نمبر پر ڈانس کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہی ہیں، آپ چاہے ہانیہ عامر کی مثال لے لیں یا پھر جاپانی ٹک ٹاکرز کی یا پھر حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مشہور کائیک اسٹائل کی جو اس گانے پر ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ڈانس گروپ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فلم آر آر آر کی پوری ٹیم، اداکار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کو آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔
کوئیک اسٹائل کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔
ویڈیو: ’ناٹو ناٹو‘ پر امریکی پولیس اہلکار بھی جھوم اٹھے
یاد رہے کہ کچھ روز قبل مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر صارف نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ریکارڈ کی گئی امریکی پولیس آفیسرز کی ویڈیو شیئر کی ہے جو ’ناٹو ناٹو‘ پر ڈانس کر رہے تھے۔