ریبیز سے متاثرہ بچی 40 افراد کو کاٹنے کے بعد چل بسی

ریبیز سے متاثرہ بچی 40 افراد کو کاٹنے کے بعد چل بسی

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آگیا جہاں کمسن بچی 40 افراد کو کاٹنے کے بعد چل بسی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 15 روز قبل ڈھائی سالہ بچی کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا تھا جب وہ تحصیل کونچ کے گاؤں کیولاری میں اپنے ماموں کے گھر پر تھی۔

پندرہ دن کے دوران اس نے کم از کم 40 افراد کو کاٹا اور ناخن سے نوچنے کی کوشش کی۔ حیران کن طور پر جس کتے نے بچی کو کاٹا تھا وہ کچھ ہی گھنٹے بعد ہلاک ہوگیا تھا۔

کتے کے کاٹنے کے بعد متاثرہ بچی میں ریبیز کی علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم اہل خانہ اس بات کو نظر انداز کر دیا۔ جمعہ کے روز اہل خانہ بچی کو اسپتال لائے تھے تاہم دورانِ علاج وہ جانبر نہ ہو سکی۔

ڈاکٹرز کے مطابق اہل خانہ کی لاپروائی کی وجہ سے بچی ہلاک ہوگئی، اگر اسے بروقت اسپتال لیا جاتا تو اس کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے 40 افراد ایکٹی ریبیز انجیکشن لگوانے اسپتال آئے۔