اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ والدہ کہتی ہیں کہ ایک بیٹی تین سے چار بیٹوں پر بھی بھاری ہوتی ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ فاطمہ آفندی اور رابعہ کلثوم نے شرکت کی اور والدین کی جانب سے دیے گئے پیغام سے متعلق بتایا۔
رابعہ کلثوم نے بتایا کہ امی جب میری طرف دیکھ کر یہ کہتی ہیں کہ ایک بیٹی ہونا بہت ضروری ہے تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کہتی ہیں ایک بیٹی تین چار بیٹوں پر بھی بھاری ہوتی ہے۔
فاطمہ آفندی نے بتایا کہ ’امی کا یہ ڈائیلاگ ہوتا ہے کہ مجھے تم پر فخر ہے کہ تم نے اپنے کام کے ساتھ گھر کو بھی سنبھال رکھا ہے۔
واضح رہے کہ رابعہ کلثوم اور فاطمہ آفندی ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سجاد پال، عمر عالم، علی عباس، حسن احمد، شرمین علی، گل رعنا، سیمی پاشا، حنا رضوی ودیگر شامل ہیں۔
تیرا وعدہ کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار ذیشان علی زیدی ہیں۔