ریلیز سے قبل ہی ’ریس 4‘ کی فلاپ ہونے کی پیشگوئی

چھوٹے نواب سیف علی خان ایک بار پھر ریس 4 میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں، تاہم مداحوں نے اس کے فلاپ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

سلمان خان نے اس سے قبل ریس 3 میں سیف علی خان کی جگہ لی تھی، تاہم فرنچائز کی پہلی دو فلموں کی طرح ریس کچھ خاص کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں رہی تھی، اب خبروں کے مطابق سیف علی خان پھر سے اپنی جگہ سنبھالنے کے لیے آرہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا بھی نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا حصہ بنانے کے لیے سدھارتھ ملہوترا سے بات چیت جاری ہے، تاہم اب تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ فلم میں سدھارتھ ولن کا کردار نبھائیں گے یا سیف کی سپورٹ میں کوئی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

مداح یہ خبر سننے کے بعد کہ سیف علی فلم میں واپس آرہے ہیں خوشی کا اظہار کررہے ہیں، ایک مداح نے لکھا کہ سیف کے بنا ریس ادھوری ہے وہ ایک بہترین ریسر ہیں۔

تاہم کچھ مداح سدھارتھ کے فلم کا حصہ بننے کی خبروں پر مایوس نظر آئے، انھوں نے کہا کہ سیف کے آنے سے امید تھی کہ فلم فلاپ کی کیٹیگری سے نکل آئے گی تاہم سدھارتھ کے جوائن کرنے سے یہ فلم یقیناً فلاپ ہوگی۔

ایک صارف نے لکھا کہ سیف علی خان تو فلم کےلیے ٹھیک ہیں مگر ریس 4 سدھارتھ کی جگہ اکشے کھنہ کو ہی ہونا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ اس سیریز کی پلی فلم ریس 2008 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایت کاری کے فرائض عباس مستان نے انجام دیے تھے جس میں سیف کے ساتھ بپاشا، کترینہ، اکشے کھنہ اور انیل کپور بھی شامل تھے۔

فرنچائز کی دوسری فلم ریس 2 کو میکرز نے 2013 میں ریلیز کیا تھا اور اس نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے جبکہ اس میں سیف کے ساتھ جان ابراہام اور دپیکا پڈوکون موجود تھے۔

ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں 2018 میں ریس 3 ریلیز کی گئی تھی جس میں سیف کی جگہ سلمان خان نے لی تھی تاہم یہ فلم شائیقین کے دلوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی اور اس کا باکس آفس بزنس بھی اوسط رہا تھا۔