کیا رئید عالم نے باڈی بلڈنگ کیلیے انجیکشن لگوائے؟

رئید عالم

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار رئید عالم کا کہنا ہے کہ انجیکشن لگوانے سے باڈی نہیں بنتی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکار رئید عالم نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایاز سموں نے اداکار سے پوچھا کہ باڈی بناتے ہوئے کتنے انجیکشن لگائے؟

رئید عالم نے کہا کہ ’انجیکشن لگوانے سے باڈی نہیں بنتی، جب کوئی انجیکشن لگواتا ہے تو اس سے تین گنا زیادہ محنت بھی کرنی ہوتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ عامر خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اپنے آپ کو جتنا آپ فل کرتے ہیں پھر اسی مناسبت سے محنت کرتے ہو تب رزلٹ سامنے آتا ہے اگر آپ صرف یہ کہو کہ انجیکٹ کرلو تو باڈی بن جائے گی ایسا نہیں ہے۔

رئید عالم نے کہا کہ انجیکٹ کرنے کے بعد ڈائٹ کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور یہ سب چیزیں اداکار، ماڈل کے لیے نہیں ہیں یہ ان کے لیے جو ریسلنگ ودیگر مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔‘

اداکار نے کہا کہ پاکستان میں کسی اداکار نے باڈی بنانے کے لیے انجیکشن نہیں لگوائے۔

رئید عالم نے باڈی بنانے کے دوران انجیکشن لگوانے کے نقصانات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے آپ کو دل کا عارضہ لاحق ہوسکتا ہے، جگر متاثر ہوسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raeed Muhammad Alam (@raeedmuhammad)

واضح رہے کہ رئید عالم نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’ماہیر‘ کا کردار ادا کیا تھا، دیگر کاسٹ میں انمول بلوچ، عالیہ علی، شازیل شوکت، زین بیگ، عمران اسلم، عدنان صمد خان ودیگر شامل تھے۔

من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی تھی۔