پرینیتی چوپڑا کے منگیتر راگھو چڈھا پر کوّے نے حملہ کر دیا

پرینیتی چوپڑا کے منگیتر راگھو چڈھا پر کوّے نے حملہ کر دیا

نئی دہلی: نامور بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے منگیتر اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا پر کوّے کی جانب سے کیے گئے حملے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راگھو چڈھا ریاست پنجاب سے پارلیمنٹ کے ممبر ہیں۔ آج پارلیمنٹ کے باہر ہاتھ مین فائل لیے موبائل فون پر بات کر رہے تھے کہ کوّے نے حملہ کر دیا۔

حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹوئٹر ہینڈل سے راگھو چڈھا کی تصاویر پوسٹ کی گئیں اور کیپشن میں لکھا گیا کہ ’جھوٹ بولے کوّا کاٹے۔‘

اس کے جواب میں راگھو چڈھا نے لکھا کہ ’بھگوان رام نے سیتا سے کہا کہ کلیوگ میں ایسی آفت آئے گی کہ ہنس اناج کھا جائے گا اور کوا موتی کھا جائے گا۔‘

https://twitter.com/raghav_chadha/status/1684137560157859841?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1684137560157859841%7Ctwgr%5E08e9e7f293cfc4e59731f7931e36ac2a9835307f%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.ndtv.com%2Findia-news%2Fraghav-chadha-responds-to-bjps-crow-pic-tweet-aisa-kalyug-aaega-4241883

راگھو چڈھا پر کوّے نے اُس وقت حملہ کیا جب اپوزیشن رہنماؤں کے پارلیمنٹ میں مسلسل احتجاج کے باوجود کابینہ نے دہلی آرڈیننس بل کو منظور کیا۔

گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرِ صدارت مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس قانون کو منظوری دی گئی تھی۔ آرڈیننس کو تبدیل کرنے کیلیے پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں ایک بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔