معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان کی آواز کی گائیکی نے لوگوں کو حیران کردیا۔
شاہ زمان فتح علی خان کی امریکا میں پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہ زمان کی آواز میں نصرت فتح علی خان کی جھلک نظر آرہی ہے۔
۔ شاہ زمان علی خان اپنے والد کے ساتھ مشہور گانے "کنا سونا تینوں رب نے بنایا” پر سُر ملاتے نظر آرہے ہیں جس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ "شاہ زمان جب سُر لگاتے ہیں تو ان کی آواز بلکل نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔”
سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر گائیکی کیلئے دنیا بھر میں مشہور اس خاندان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ "شاہ زمان کو گاتا دیکھ کر انہیں یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان کی موسیقی کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔” انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ہ سکتا ہے شاہ زمان علی خان آنے والے وقت کے نصرت فتح علی خان ثابت ہوں۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے شاہ زمان علی خان کی آواز کو استاد نصرت فتح علی خان کی آواز قرار دے دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ زمان علی خان نے ان کا دل جیت لیا ہے۔