راحت علی خان نے عدنان سمیع کی حمایت کردی

پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان عدنان سمیع کے بھارتی شہریت اختیار کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی ہے۔

عدنان سمیع کے بھارت میں قیام کے حوالے سے متنازعہ بیان سے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی ان کی حمایت نہیں کرے گا لیکن عدنان کے ہم عصر گلوکار راحت فتح علی خان ان کی حمایت میں بول پڑے اور عدنان کے پتلے جلائے جانے کی واقعات کی مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع کا پاکستانی پاسپورٹ 26 مئی 2015 کو اپنی معیاد مکمل کرچکا ہے اور انہوں نے باھرتی شہریت کے لئے درخواست دی ہوئی ہے۔ بھارتی وزارتِ داخلہ نے انہیں غیر معینہ مدت کے لئے بھارت میں قیام کی اجازت دی ہے جس پر عدنان سمیع نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا تھا کہا نہیں بھارتی شہریت دے دی جائے گی۔

عدنان سمیع نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’میں نے سنا ہے کہ پاکستان میں میرے پتلے جلائے جارہے ہیں لیکن میں خوش ہوں کہ بالاخر مکجے میرا گھر مل گیا ہے‘‘۔

راحت فتح علی خان نے اس سارے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اگر ان کے پتلے جلائے جارہے ہیں تو یہ غلط عمل ہے کیوں کہ ہر شخص یہ فیصلہ کرنے میں آزاد ہے کہ وہ کہاں رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور وہ اس خبر پر خوش نہیں ہیں‘‘۔