ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی راحکیم کورنوال پر شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایک میچ کے دوران اُن کا مضحکہ خیز انداز میں رن آؤٹ ہونا ہے۔
سینٹ لوشیا کینگز نے سی پی ایل کے ایک میچ میں راحکیم کورنوال کی ٹیم بارباڈوس رائلز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا جس کو پورا کرنے کے لیے راحکیم کورنوال اور کائل مایرز کو میدان میں بھیجا گیا۔
Tonight's @BetBarteronline magic moment is the run out of Rahkeem Cornwall that set the Saint Lucia Kings off on a fantastic PowerPlay! #CPL23 #SLKvBR #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport #BetBarter pic.twitter.com/HgDtLWTjmK
— CPL T20 (@CPL) August 18, 2023
آل راؤنڈر راحکیم کورنوال جنہیں وزن کے اعتبار سے سب سے وزنی سمجھا جاتا ہے، وہ دوسری اننگ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلا اور فیلڈر کے ہاتھ سے گیند چھوٹ جانے کے باوجود وہ وکٹ پر نہ پہنچ سکے۔
سوشل میڈیا پر چہل قدمی کے انداز میں رن لینے پر آل راؤنڈر راحکیم کورنوال خبروں کی سرخیوں میں ہیں، سی پی ایل کی جانب سے راحکیم کورنوال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے آؤٹ ہونے کو میچ کا مضحکہ خیز رن آؤٹ قرار دیا جارہا ہے۔
صارفین کرکٹ کا کہنا تھا کہ اس رن آؤٹ کو ’میجک مومنٹ‘ کیوں کہا گیا؟ انہوں نے لکھا کہ ’ایمانداری سے کہوں تو یہ انتہائی شرمندگی کا باعث ہے۔‘
ایک صارف سوربھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ اگر راحکیم کورنوال کو پروفیشنل کرکٹ کھیلنی ہے تو انہیں کچھ بہتر کرنا ہوگا۔وہ اچھے کرکٹر ہیں لیکن یہ کسی بھی پروفیشنل کرکٹر کے لیے کافی نہیں۔‘