راہول ڈریوڈ کے بیٹے کو کپتان مقرر کر دیا گیا

بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کے بیٹے انوے کو کرناٹک انڈر 14 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

ہندوستان کے لیجنڈری بلے باز راہول ڈریوڈ کے بیٹے انوے ڈریوڈ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زونل ٹورنامنٹ میں کرناٹک کی انڈر 14 ٹیم کی کپتانی کے لیے تیار ہیں۔

انوے اپنی عمر کے لحاظ سے ایک بہترین بلے باز ہیں اور انہیں ان کی محنت اور بیٹنگ میں مستقل مزاجی کا صلہ ملا ہے وہ کرناٹک کے لیے جونیئر کرکٹ کھیلتے ہیں اور انھیں اپنی ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے والد کی طرح انوے بھی وکٹ کیپر ہیں۔ راہول ڈریوڈ ایک مقررہ مدت تک ون ڈے اور ٹیسٹ میں ہندوستان کے کل وقتی وکٹ کیپر تھے۔

Rahul Dravid's son Anvay named captain of Karnataka Under-14 Cricket team

ڈریوڈ نے اس وقت ذمہ داری لی جب ہندوستان اسٹمپ کے پیچھے ایک وکٹ کیپر تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔

ایم ایس دھونی کی ٹیم میں آمد بعد ڈریوڈ اس ذمہ داری سے الگ ہوئے اور پوری طرح بیٹنگ پر توجہ دی۔

انوے ڈریوڈ کے اکلوتے بیٹے نہیں ہیں جو کرکٹ کے کھیل میں نام کمانا چاہتے ہیں۔ ان کے بڑے بھائی سمیت بھی کرکٹر ہیں۔