دہلی: بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت انڈین کانگریس نے الیکشن میں شکست تسلیم کر لی.
تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نے کانگریس کے صدر دفتر میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انتخابی ریلی میں کہہ دیا تھا، عوام مالک ہیں، مالک نے آرڈر دیا ہے، تو میں سب سے پہلے نریندر مودی کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔
اس موقع پر انھوں نے اپنے کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ہمت نہ ہارنے کی تلقین کی، انھوں نے کہا کہ کانگریس محبت سے اپنے نظریے کی جیت حاصل کرے گی، آپ کو گھبرانے کی ضروررت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی کے کارکنوں اور امیدواروں نے پورا زور لگایا، میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ہماری لڑائی نظریے کی لڑائی ہے، جو جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی الیکشن میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارک باد
اس سوال پر انتخابات میں کہاں غلطی ہوئی، راہول گاندھی نے کہا کہ ہم کانگریس کی مجلس عاملہ کے ساتھ بات کریں گے اور یہ آپ فی الحال ہم پر چھوڑ دیں۔
اپنے تک آنے والے نتائج میں بی جے پی پارلیمان کی 543 میں سے 300 نشستیں جیت رہی ہے۔