نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہول گاندھی (پارلیمنٹ) لوک سبھا میں مودی سرکار پر برس پڑے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو غدار قرار دے دیا۔
مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ایوان میں بحث جاری ہے۔ راہول گاندھی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست منی پور جل رہا تھا اور کسی نے کچھ نہیں کیا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ میں منی پور گیا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے ابھی تک وہاں کا دورہ نہیں کیا، لگتا ہے منی پور بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں مجھے ایک خاتون نے بتایا کہ میرا ایک ہی بیٹا تھا جسے میری آنکھوں کے سامنے قتل کر دیا گیا۔
کانگریس رہنما کے بیان پر مودی سرکار سیخ پا ہوگئی۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ 7 دہائیوں سے منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار کانگریس ہے۔
#WATCH | Congress MP Rahul Gandhi says, "Speaker Sir, first of all, I would like to thank you for reinstating me as an MP of the Lok Sabha. When I spoke the last time, perhaps I caused you trouble because I focussed on Adani – maybe your senior leader was pained…That pain might… pic.twitter.com/lBsGTKR9ia
— ANI (@ANI) August 9, 2023