نئی دہلی: بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں لوک سبھا میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کی ’فلائنگ کِس‘ پر خواتین ارکان آگ بگولا ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک سبھا میں نریندر مودی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران مبینہ طور پر راہول گاندھی نے خواتین ارکان کی جانب دیتے ہوئے فلائنگ کِس کی۔
بھارت کی حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما سمرتی ایرانی نے راہول گاندھی پر شدید تنقید کی اور انہیں خواتین مخالف قرار دیا۔
سمرتی ایرانی نے کہا کہ راہول نے غیر مہذب عمل کیا، پارلیمنٹ میں فلائنگ کِس پھینکا جہاں خواتین بھی بیٹھی ہیں۔
دوسری جانب کئی خواتین ارکان کانگریس رہنما کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ شیو سینا کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے کہا کہ راہول نے تقریر کے بعد پیار سے ایسا کیا، آپ نفرت کے اتنے عادی ہیں کہ محبت کی نشانی نہیں سمجھتے۔
The zoomed version of the alleged flying kiss by Rahul Gandhi Ji. It’s clearly visible that he was asking to keep quiet.
Height of shamelessness by this lady ….@smritiirani pic.twitter.com/RjcETNkKWO
— Shantanu (@shaandelhite) August 9, 2023
خیال رہے کہ راہول گاندھی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار لوک سبھا میں آئے اور تقریر کی۔ انہوں نے ریاست منی پور میں جاری فسادات پر مودی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔