نئی دہلی (31 اگست 2025): اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ووٹ چوری کے معاملے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ووٹ چوری کے ذریعے ایک دہائی سے زائد بھارت پر مسلط مودی سرکار سیاسی دباؤ کا شکار ہے۔ جعلی مینڈیٹ اور چوری شدہ ووٹوں پر قائم بھارتی حکومت کے احتساب کا وقت قریب آگیا۔
اپوزیشن کے انکشاف کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دھاندلی پر مبنی انتخابی ماڈل کے خلاف عوامی مزاحمت بڑھنے لگی۔ بی جے پی کے بے لگام انتخابی فراڈ کے دن گنے جا چکے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ نریندر مودی ہمیشہ انتخابات ووٹ چوری کر کے جیتتے ہیں۔
راہول گاندھی نے کہا کہ ہم نے صاف بتا دیا ہے بہار انتخابات میں ایک ووٹ بھی چوری نہیں کرنے دیں گے۔
نریندر مودی کے عوامی مینڈیٹ کے کھوکھلے دعوے اپوزیشن کے ہاتھوں بے نقاب ہوگئے ہیں۔ بھارتی حکومت کا اقتدار جمہوریت پر نہیں بلکہ ووٹ چوری، جبر اور دھونس پر قائم ہے۔
جمہوری نقاب کے پیچھے مودی سرکار دراصل آمریت اور ووٹ چوری کی مکمل تصویر ہے۔