دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی پریس کانفرنس سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی، اپوزیشن نے نشانے پر رکھ لیا.
تفصیلات کے مطابق نریندر مودی نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار کی پہلی پریس کانفرنسمیںکسی بھی سوال کا جواب دینے سے اجتناب برتا.
اس رویے کو شدید تنقید کی نشانہ بنایا گیا، نہ صرف سوشل میڈیا پر اس کے خلاف ایک طوفان آگیا، بلکہ بھارتی اخبارات نے بھی اس کانفرنس کو آڑے ہاتھوں لیا.
بھارتی اخبار ’دا ٹیلی گراف‘ نے اس پر انوکھے انداز میں طنز کرتے ہوئے صفحہ اول پر جگہ خالی چھوڑ دی، ساتھ لکھا،’’یہ جگہ مختص کر دی ہے، اس کو بھر دیا جائے گا، جب وزیر اعظم نریندر مودی پریس کانفرنس میں سوالات کا جواب دیں گے۔‘‘
اپوزیشن پارٹی کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے طنزاً وزیر اعظم کو اپنی پہلی پریس کانفرنس پر مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا۔
انھوں نے لکھا: ’’مودی جی مبارک ہو۔ شان دار پریس کانفرنس! آپ کا نظر آنا نصف جنگ ہے۔ اگلی بار مسٹر شاہ آپ کو ایک دو سوالوں کا جواب دینے کی اجازت ضرور دیں گے۔ شاباش!‘‘
راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس بھی کی، جس میں انھوں نے کہا کہ ’’میں نے سنا کہ بعض صحافیوں کو وزیر اعظم کی پریس کانفرنس میں جانے نہیں دیا گیا۔۔۔ اس لیے میں یہیں سے ان سے سوال کرتا ہوں کہ آپ نے رفال پر میرے کسی سوال کا جواب کیوں نہیں دیا۔‘‘
Congratulations Modi Ji. Excellent Press Conference! Showing up is half the battle. Next time Mr Shah may even allow you to answer a couple of questions. Well done! 👍
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 17, 2019
سوشل میڈیا پر اس واقعے پر طنز کا سلسلہ جاری ہے اور کہا جارہا ہے کہ اسکرپٹ کے بغیر نریندر مودی راہول گاندھی سے بھی گئے گزرے ہیں۔
PM Modi attend First Press conference in 5 years.
He sat there for 17 minutes, without answering a single question. 🤣🤣🤣#ModiFlopPressConference @IYC@IYCWestBengal @RahulGandhi @keshavyadaviyc @srinivasiyc @Allavaru @deepakmishra987 pic.twitter.com/Ko17PS5gKU— Md Shadab Khan (@ShadabKhanIYC) May 17, 2019