راہول کے بیٹے سمیت ڈریوڈ کی فاسٹ بولنگ کے چرچے، ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے بیٹے سمیت ڈریوڈ کی عمدہ فاسٹ بولنگ کے چرچے، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جہاں ڈریوڈ کوچنگ کے ذریعے بھارتی کرکٹ کو بہتری کی جانب گامزن رکھے ہوئے ہیں، وہیں ان کا بیٹا سمیت ڈریوڈ کرناٹک کے لیے انڈر19 کُوچ بہار ٹرافی کے فائنل میں اپنی عمدہ بولنگ کے ذریعے لوگوں کی نظروں میں آگیا ہے۔

اس ہفتے ہونے والے فائنل مقابلے میں 18 سالہ آل راؤنڈر نے ممبئی کے خلاف فائنل میں اپنی فاسٹ بولنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ایک مداح نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سمیت کے باؤلنگ ایکشن کی ویڈیو پوسٹ کی۔

https://twitter.com/cricketvid123/status/1745725943669547516?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1745725943669547516%7Ctwgr%5E87c8cc005d07173325ffa0f44ad485189b3c3811%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.hindustantimes.com%2Fcricket%2Fwatch-samit-dravid-son-of-legendary-batter-rahul-draws-attention-with-fiery-fast-bowling-display-in-cooch-behar-final-101705138417039.html

کرناٹک سے کھیلنے والے سمیت نے اس میچ میں 19 اوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں، انھوں نے خطرناک نظر آنے والے ممبئی کے بیٹر آیوش سچن اور وکٹ کیپر بلے باز پرتیک یادو کو چلتا کیا۔

راہول ڈریوڈ نے، افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیٹ سمیت کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کی تھی۔

انھوں نے کہا تھا کہ میں اپنے بیٹے سمیت کی کوچنگ نہیں کرتا کیونکہ دو کردار (والدین اور ایک کوچ) ادا کرنا مشکل ہے۔ میں باپ بن کر خوش ہوں۔

واضح رہے کہ راہول ڈریوڈ کو کرکٹ کی تاریخ کے چند بہترین بیٹرز میں شمار کیا جاتا ہے، ان بیٹنگ تکنیک کی وجہ سے انھیں ’دی وال‘ کی عرفیت سے بھی جانا جاتا تھا۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں کئی میچ وننگ پرفارمنس دیتے ہوئے بھارت کو میچز جتوائے ہیں۔

انھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 164 ٹیسٹ میچز اور 344 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ ڈریوڈ نے 2102 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔