بارش سے متاثرہ اسکولوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم کا بڑا فیصلہ

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے بارش سے متاثر ہونے والے اسکولوں میں تدریسی عمل روکنے کیلئے خط لکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بارش سے متاثرہ اسکولوں سے متعلق کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد اور لاڑکانہ ڈویژن سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں، محکمہ تعلیم نے خط میں لکھا کہ بارشوں سے اسکولوں کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ متاثرہ اسکولوں کی تفصیلات 7 روز میں جمع کرائیں، خستہ حال اسکولوں میں تدریسی عمل سے گریزکیا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ متعلقہ اضلاع کے ایگزیکٹیو انجینئرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران مشترکہ دورہ کریں، نقصان کی تفصیلی رپورٹ تیار کرکے حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں۔

محکمہ تعلیم نے کہا کہ متعلقہ اسکول ہیڈ ماسٹرز سے معاونت کرکے متبادل انتظامات کیے جائیں، گزشتہ سیلاب میں سندھ میں 20 ہزار اسکول متاثر ہوئے تھے۔

https://urdu.arynews.tv/school-holidays-extention-reason/