کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد اب محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کل شام یا منگل کی صبح بارش کا امکان ہے، مغربی سسٹم کے نتیجے میں ہلکی اور معتدل بارش ہو سکتی ہے۔
سسٹم کا ایک حصہ سندھ کے کوسٹل بیلٹ کے اوپر سے گزرے گا جبکہ دوسرا حصہ ملک کے بالائی حصوں پر بارش برسائے گا۔ موجودہ سسٹم کے علاوہ ایک نیا مغربی سلسلہ 2 فروری کو بلوچستان میں داخل ہوگا۔
فروری کو نیا مغربی سسٹم وسطی اور بالائی سندھ پر بارشوں کی شکل میں اثرات دے گا۔ اگلے ماہ داخل ہونے سسٹم کے تحت کراچی میں فی الحال بارش کا امکان نہیں۔