کراچی میں آج بارش کی نوعیت کیا ہوگی ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

بارش

کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے آج پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی کا موسم آج بھی جزوی ابر آلود رہے گا تاہم تیز بارش کا امکان نہیں۔

آج صبح شہر قائد کے باسیوں کا بارش کی جگہ تیز دھوپ نے استقبال کیا۔ تاہم شہر میں آج بھی دن کے اوقات میں ہلکی اور معتدل بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت26.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا تازہ حال بتانے والے کہتے ہیں کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔