کوئٹہ: بارش سے نظام زندگی درہم برہم، ایک خاتون جان بحق، پرواز تاخیر کا شکار

کوئٹہ: موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے کوئٹہ میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا.

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والی تیز بارشوں کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا، چھت گرنے سے ایک عورت زندگی کی بازی ہار گئی، شہرکی بیش تر سڑکیں سیلاب کا منظرپیش کرنے لگی.

شدید موسم کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ سے کوئٹہ جانے والی پرواز تاخیر ہوگئی، جس پر مسافروں نے ڈومیسٹک ڈیپارچرلاؤنج میں شدید احتجاج کیا.

ترجمان پی آئی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ پروازمیں تاخیرموسم کی خرابی کے باعث ہوئی.

کوہلو اور خیرپور میں‌ بھی برسات


کوئٹہ کے علاوہ دیگر شہروں میں‌ بھی تیز بارش ہوئی ہے.کوہلو اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے.

ژالہ باری سے گندم کی فصل تباہ ہوگئی، جب کہ کوہلو ٹو کوئٹہ رو ڈسناری نالہ کے مقام پرپل بہہ جانے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا.

سندھ کے شہر خیرپوراورگردو نواح میں گرج چمک کےساتھ تیز بارش ہوئی ہے،بارش سےبجلی کی فراہمی معطل ہوئی.

حب میں‌ بھی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں‌ طغیانی آگئی.