ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر و نامور بزنس مین راج کندرا نے جیل میں گزارے تلخ دنوں کے بارے میں بتا دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راج کندرا اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ وہ فلم ’یو ٹی 69‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس کی کہانی ان کے جیل مین گزرے تلخ دنوں پر مبنی ہے۔
راج کندرا کو فحش ویڈیوز بنانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جیل میں ذلت آمیز تجربہ رہا جہاں سب کے سامنے مجھے برہنہ کیا جاتا تھا۔
متعلقہ: شلپا شیٹی اور راج کندرا میں طلاق ہوگئی؟
انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد جسم کا جائزہ لینا تھا کہ قیدی منشیات استعمال کرتا ہے یا نہیں، سب کے سامنے اس لیے برہنہ کیا جاتا تھا تاکہ قیدی کو لگے اس کی عزت ختم ہو گئی اور ایسا ہی میرے ساتھ ہوا۔
شلپا شیٹی کے شوہر نے بتایا کہ میڈیا پر ٹرائل اور جیل میں برہنہ کیا گیا جس سے انتہائی دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے عام قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا جہاں ہر دن ایک مہم جوئی کی طرح ہوتا تھا، میری آنے والی فلم میں ان تمام تجربات کا ذکر ہے۔
انٹرویو میں راج کندرا نے بتایا کہ کس طرح اہلیہ شلپا شیٹی اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا آپ کو مجھ سے مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کریں اس میں اہلیہ اور بچوں کو شامل نہ کریں۔
خیال رہے کہ ’یو ٹی 69‘ کا ٹیزر حال ہی میں ریلیز کیا گیا جس میں راج کندرا کے جیل میں گزارے دن کو دکھایا گیا ہے جہاں ان کی غیر متوقع دوستیاں ہوتی ہیں۔