کمشنر راولپنڈی کو 25 کروڑ اور نیویارک میں اپارٹمنٹ کے عوض خریدا گیا، راجا ریاض کا دعویٰ

راجہ ریاض

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کےرہنماراجا ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کو پچیس کروڑ اور نیویارک میں تین کمروں کے اپارٹمنٹ کے عوض خریدا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد نے کشمنرراولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت لیاقت چٹھہ نے الزامات لگائے، ہم اس کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا ایک اوورسیز پاکستانی بھی شامل ہے جس کے کہنے پر سارا ڈرامہ کیا گیا، ڈی آر او اور دوسرا عملہ لیاقت چٹھہ کے الزامات کی تردید کر رہے ہیں۔

کمشنرراولپنڈی کو25کروڑمیں خریدا گیا اور نیویارک میں3کمروں کا اپارٹمنٹ دیا گیا، پی ٹی آئی ہارتی ہےتولوگوں کوخرید کرسازشیں کرتی ہے کمشنرراولپنڈی کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا ہم انتخابات کے نتائج قبول کرتے ہیں ، پی ٹی آئی کی عادت ہے جہاں ہار جائیں وہاں بیوروکریسی کو خرید کر سازشیں کرواتے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز نو مئی ٹو دہرانے کی کوشش کی جس میں یہ ناکام ہوئے ۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا علی امین گنڈا پور سانحہ نو مئی میں بانی پی ٹی آئی کا فرنٹ مین تھا، اگر وہ وزیراعلیٰ کے پی بنا تو یہ لشکر لے کر وفاق پر چڑھائی کرے گا۔ ع

۔ مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں سے التجا ہے پاکستان کے لئے مل کر آگے بڑھیں ۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا نواز شریف نے واضح کہا تھا کہ مجھے سادہ اکثریت ملی تو میں وزیر اعظم بنوں گا۔

رانا ثناء اللہ کی پرفارمنس بہت اچھی ہے جس کی وجہ سے ہم پنجاب میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، شہباز شریف پر بہت بھاری ذمہ داری ہے۔