لاہور : معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو کرائے کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان نے ساری حقیقت پولیس کو بتادی۔
گزشتہ روز لاہور کے علاقے تھانہ چوہنگ کی حدود میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کرنے میں ملوث 2 ملزمان کر گرفتار کرلیا گیا ہے، جنہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے واقعے کے پس منظر اور اس میں شامل افراد کے نام بتا دیے۔
ملزمان نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم نے شانی ٹائیگر کے کہنے پر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کی تھی، واردات میں عثمان اور لقمان بھی شامل تھے جو اس وقت کار میں موجود تھے۔
پولیس کے مطابق رجب بٹ کی شہزاد بھٹی سے سوشل میڈیا پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد شانی ٹائیگر نے شہزاد بھٹی کے کہنے پر شوٹرز بھیجے تھے۔
چوہنگ پولیس نے ملزمان کو ویلنشیا اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے سی سی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔