رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ اور دھنوش نے طلاق کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

دھنوش ایشوریہ

بھارت کی تامل فلموں کے سپر اسٹار دھنوش اور رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ نے طلاق کے لیے باضابطہ طور پر عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل فلموں کے اداکار و ہدایت کار دھنوش اور رجنی کانت کی بیٹی و ہدایت کار ایشوریہ نے حال ہی میں چنئی فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔

دھنوش اور ایشوریہ نے باہمی رضامند یسے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

واضح رہے کہ دھنوش اور ایشوریہ نے 2004 میں شادی کی تھی اور جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔

دھنوش اور ایشوریہ نے شادی کے 18 سال بعد علیحدگی کا اعلان جنوری 2022 میں کیا تھا اس وقت ان کا یہ فیصلہ ان کے مداحوں کے لیے بہت بڑا صدمہ تھا کیونکہ اس جوڑی کو فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑی کہا جاتا تھا۔

دھنوش اور ایشوریہ نے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔