بالی ووڈ ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈنکی میں وکی کوشل کو شامل نہیں کرنا چاہتے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بتایا ہے کہ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ فلم ڈنکی آہستہ آہستہ آگے بڑھے گی اور لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ جاکر بھی یہ فلم دیکھیں گے۔
راجکمار ہیرانی نے کہا کہ شاہ رخ خان میرا ذہن بنا رہے تھے اس بات کا جو اب ہوگیا ہے، لوگ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ آرہے ہیں اور فلم دیکھ رہے ہیں۔
فلم میں وکی کوشل نے نئی فلم میں یادگار کردار ادا کیا ہے جسے شائقین فلم اور تجزیہ کاروں کی طرف سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
تاہم راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ جب وہ فلم کی کاسٹ کے متعلق اپنی ٹیم سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ’ڈنکی‘ کے کردار کیلئے وکی کوشل جیسا لڑکا چاہئے۔
ہیرانی نے بتایا کہ اس موقع پر وکی کوشل کے والد شام بھی موجود تھے جو فلم کی ٹیم کا حصہ تھے۔
ڈائریکٹر نے شام کو کہا کہ وہ وکی کوشل کو کردار آفر نہیں کریں گے کیونکہ یہ ایک چھوٹا کردار ہے اور وکی آج کل مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔
راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ رات کو انہیں وکی کوشل کا فون آیا اور اس نے انہیں کہا کہ وہ اداکار کے والد کو کیسے کہہ سکتے ہیں وہ اسے کردار آفر نہیں کریں گے اور پھر دوسرے دن وکی کوشل میرے سیٹ پر آگئے اور فلم کا حصہ بن گئے۔