بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ نے جیکی بھگنانی کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
راکول پریت سنگھ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب اور ہمیشہ کے لیے میرا۔ انہوں نے پوسٹ میں آج کی تاریخ بھی درج کی۔
راکول پریت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ جیکی بھگنانی نے شیروانی اور کُرتے کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
راکول پریت اور جیکی بھگنانی کی شادی کی تقریبات میں شوبز شخصیات اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
شوبز اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کو شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ دوسرے بالی وڈ جوڑوں کی طرح بیرون ملک یا راجھستان کا انتخاب کرنے کے بجائے زندگی کے اہم ترین دن کو یادگار بنانے کے لیے انھوں نے ساحلی شہر گوا کو منتخب کیا ہے۔