فرانس میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلیے ولولہ انگیز ریلی

فرانس میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلیے ولولہ انگیز ریلی

دنیا بھر میں پاکستان اور شہدا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلیے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ولولہ انگیز ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

فرانس کے شہر پیرس میں شہدا پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلیے بڑی تعداد میں ریلی نکالی گئی جبکہ بیلجیئم میں بھی ’جیوے جیوے پاکستان‘ اور ’فوج ہمارا فخر‘ کے پُرجوش نعرے لگائے گئے۔

بیلجیئم میں مقیم پاکستانیوں نے تقریبات کا انعقاد بھی کیا۔ تقریبات میں افواجِ پاکستان اور اداروں کے وقار کو پاکستان کی ترقی سے تشبیہ دی گئی۔

اوورسیز پاکستانیوں نے ریلیوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ادارے ہمارا فخر ہیں، پاکستانی اداروں کا وقار اور تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو اداروں کے وقار کو مجروح کرتا ہے وہ پاکستان سے محبت نہیں کرتا۔