کراچی: سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان کی کپتانی میں جیتے گئے 1992 کے ورلڈ کپ کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جو 1992 ورلڈ کپ کے دوران لی گئی تھی۔
شیئر کی گئی تصویر میں رمیز راجہ سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑی وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔
رمیز راجہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہم نے 92 ورلڈ کپ کے ٹریننگ سیشن میں میلبورن گراؤنڈ میں کپتان عمران خان کی سربراہی میں 5 راؤنڈ لگائے تھے۔
‘92 World Cup training session! 5 rounds of the Melbourne Ground was like the basic starter under captain Imran Khan. And yes dressed to kill the lot of us 🤣 pic.twitter.com/Nt2hlXTPMS
— Ramiz Raja (@iramizraja) March 19, 2021
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس وقت قومی ٹیم کی قیادت موجودہ وزیراعظم عمران خان کررہے تھے جہاں گرین شرٹس نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامی تھی۔