مہنگی بجلی کے لیے اپنی میم بنائے جانے پر رمیز راجہ کا دلچسپ ردعمل

رمیز راجہ

سابق قومی کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے مہنگی بجلی کے لیے اپنی میم بنائے جانے پر دلچسپ ردعمل دے دیا۔

ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ صارفین پر بجلی بن کر گرا رہا لیکن اس مشکل صورت حال میں بھی سوشل میڈیا صارفین نے ہنسنے مسکرانے کا موقع ڈھونڈ ہی نکالا۔

سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ کی میم کا ایسا استعمال کیا کہ رمیز راجہ خود وہ بھی مُسکرا دیئے۔

رمیز راجہ کی سجے سنورے بالوں والی تصویر’سولرصارفین‘ کے نام تو دوسری کمنٹری کے دوران الجھے بکھرے بالوں کے ساتھ ’بجلی بل‘ ادا کرنے والوں کا حال بتا رہی ہے۔

رمیز راجہ نے بھی اس میم سے خود بھی لطف اٹھایا اور کیپشن میں لکھا کہ ’اچھی حس مزاح کے ساتھ زندگی بہت آسان ہے‘۔

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین میمز بنا کر بھی اپنی بھڑاس نکال رہے ہیں۔