ن لیگ مکمل طور پر تیار ہے،حکومت کیخلاف احتجاج ہونا چاہے، رانا ثنااللہ

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے کہا صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکا ہے اب مزاحمت کرنا پڑے گی، ن لیگ مکمل طور پر تیار ہے،حکومت کیخلاف  احتجاج ہونا چاہے، وہ دن قریب ہے جب تمام سیاسی جماعتیں اسلام آباد پہنچیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا نوازشریف نےپاکستان کوایٹمی قوت بنایا، ذوالفقارعلی بھٹونےایٹمی قوت بنانےکی بنیادرکھی، سلیکٹڈ وزیر اعظم نےملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا ہے، صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکا ہے اب مزاحمت کرنا پڑے گی، ن لیگ مکمل طور پر تیار  ہے،حکومت کیخلاف احتجاج ہونا چاہیے۔

صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکا ہے اب مزاحمت کرنا پڑے گی

ن لیگی رہنما نے کہا یہ نیب اورعدلیہ کواورٹارگٹ کریں گے، اے پی سی میں اپنے تجاویز پیش کریں گے ، معیشت کی جوصورتحال ہےاس میں 6ماہ میں ڈیفالٹ کی طرف جاسکتےہیں، اس کا ایک ہی حل ہے سب سرجوڑ کر بیٹھیں۔

ان کا کہنا تھا قوم ایک کیوں نہیں ہورہی ہے، صرف اس نالائق حکومت کی وجہ سے، بلاول بھٹو نے کہا قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہماری دعا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے اورکامیاب ہو۔

ہماری دعا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے اورکامیاب ہو

ن لیگی رہنما نے کہا وہ دن قریب ہے جب تمام سیاسی جماعتیں اسلام آباد پہنچیں گی، اپوزیشن کیخلاف ڈومور پر پورا نہ اترنے پر چیئرمین نیب کےخلاف جوہوا وہ سب کے سامنے ہے، ویڈیو اصلی ہے یا نقلی ہے، کہاں سے آئی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

وہ دن قریب ہے جب تمام سیاسی جماعتیں اسلام آباد پہنچیں گی

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا فیصلوں سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر عدلیہ کا احترام ضرور کرتے ہیں، اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں لڑتے رہیں گے، نئے بینچ بناہےانصاف کی امید لےکرپیش ہوں گے ، نیب سے زیادہ عدالتیں قابل احترام ہیں۔