تم جیل بھرو تحریک شروع کرو،ایسا جواب دیں گے تمہارے وہم وگمان میں نہیں ہوگا، رانا نثااللہ کی عمران خان کو دھمکی

نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس ازخود نوٹس کے تحت ختم ہونا چاہیے، رانا ثنا اللہ

راولپنڈی : وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان کو دھمکی دی ہے کہ جیل بھرو تحریک شروع کرو ہم تمہیں ایسا جواب دیں گے تمہارے وہم وگمان میں نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاثردیاجارہاہےکہ ن لیگ خدانخواستہ الیکشن سے بھاگ رہی ہے، ن لیگ الیکشن کی تیاری میں جاچکی ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آج کا ورکرز کنونشن ن لیگ کی تیاری کاحصہ ہے، پنڈی کےشیطان اس ورکرز کنونشن کو دیکھ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے، پنڈی کےشیطان اور اس کے بھتیجے کو بھی الیکشن میں ہرائیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ الیکشن سےکوئی فرار نہیں ،ہماری رائے ہے کہ صوبوں اور قومی اسمبلیوں کےالیکشن ساتھ ہوں اور یہ بات طےہے کہ الیکشن نگراں حکومتیں کرائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دو اسمبلیوں کے الیکشن آج اور تین اسمبلیوں کو بعدمیں ہوتو پورا سال گزرجائے گا۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمرانی ٹولےکا بنیادی مقصد ملک میں انارکی پھیلاہے، یہ ملک کو سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار بناناچاہتے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ بےشرم انسان بنکر میں چھپے بیٹھا ہے اور دوسری طرف جیل بھرو تحریک کی بات کرتاہے، جیل بھرو تحریک شروع کرو ہم ایسا جواب دیں جو تمہار ذہن میں بھی نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جیلوں میں ان کے کارکنوں کو نہیں رکھیں گے، ہم جیلوں میں ان بدبختوں کو رکھیں گے جو افراتفری پھیلاناچاہتےہیں، عمرانی ٹولے کی ہر حرکت کو بے نقاب کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ ہر دورمیں پاکستان کو بحرانوں سے نکالا ہے، ملک کو موجودہ بحران سے بھی نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ ہی نکالے گی۔