اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دی انٹرسیپٹ میں شائع ہونے والی معلومات اوردستاویز کی سچائی کے بارے میں تحقیقات ہونی چایئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے دی انٹرسیپٹ کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس کہانی میں کچھ نیا نہیں ہے ، ان معلومات اور اس کی بنیاد بننے والی دستاویز کی سچائی کے بارے میں تحقیقات کی ضرورت ہے، ممکنہ طور پر یہ ایک بہت ہی مذموم اور فتنہ انگیز عمل ہے۔’
رانا ثنا اللہ نے ٹویٹ میں کہا ‘یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ چئیر مین پی ٹی ائی کے پاس سائفر کی ایک کاپی موجود تھی، جسے انہوں نے واپس نہیں کیا اور آن ریکارڈ قبول کیا کہ وہ ان سے گم گئی ہے ، اگر قصور ثابت ہو تو چئیرمین پی ٹی آئی پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔’