’اینیمل‘ کے بعد کسی فلم کا حصہ نہیں بنوں گا، رنبیر کپور کا اعلان

’اینیمل‘ کے بعد کسی فلم کا حصہ نہیں بنوں گا، رنبیر کپور کا اعلان

ممبئی: بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور نے رواں سال یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’اینیمل‘ کے بعد کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے زوم پر اپنے مداحوں سے فلم انڈسٹری سے بریک لینے اور بیٹی راحا کو وقت دینے سے متعلق گفتگو کی۔

رنبیر کپور نے بتایا کہ انہوں نے اینیمل کے بعد کسی بھی فلم کیلیے وعدہ نہیں کیا کیونکہ وہ بیٹی کو وقت دینا چاہیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے 6 ماہ کا بریک لیا ہے اور یہ وقت راحا کے ساتھ گزاروں گا۔

اداکار نے کہا کہ جب راحا کی پیدائش ہوئی تو میں اینیمل کی شوٹنگ میں مصروف تھا جس کی وجہ سے راحا کو وقت نہیں دے پایا۔

انہوں نے بتایا کہ راحا اب چلنے اور کچھ الفاظ بولنے کی کوشش کر رہی ہے، وہ اب ہمیں پہچاننے لگی ہے۔ رنبیر کپور نے کہا کہ یہ خوبصورت وقت ہے جو اس کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔

رنبیر کپور نے اہلیہ کے بارے میں بتایا کہ عالیہ بھٹ اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’جرگہ‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں اور اس وجہ سے مجھے راحا کے ساتھ رہنا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹی کی پہلی سالگرہ فیملی اور دوستوں کے ساتھ منائیں گے۔