رنبیر کپور کے مداحوں نے سینما گھر کے اندر پٹاخے پھوڑے، ویڈیو وائرل

رنبیر کپور کے مداحوں نے سینما گھر کے اندر پٹاخے پھوڑے، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے بعد رنبیر کپور کے مداحوں نے بھی فلم ’اینیمل‘ کی نمائش کے دوران سینما گھر میں پٹاخے پھوڑے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں تین سے چار مداحوں کو فلم کی نمائش کے دوران پٹاخے پھوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پٹاخے پھوٹے کی وجہ سے سینما گھر میں موجود دیگر مداحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چند لوگوں کی حرکت کی وجہ سے نہ صرف خطرہ پیدا ہوا بلکہ فلم دیکھنے کے دوران رکاوٹ بھی پیدا ہوئی۔

متعلقہ: سوشل میڈیا صارفین نے ’اینیمل‘ کو بلاک بسٹر فلم قرار دے دیا

https://twitter.com/socialsuic1de/status/1730675726104621088?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1730675726104621088%7Ctwgr%5E8fd955e0e07696ebf05d8a50688afe43c5ef1408%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bollywoodhungama.com%2Fnews%2Fbollywood%2Fanimal-fans-follow-dangerous-trend-burst-firecrackers-theatre-amid-screening-ranbir-kapoor-starrer%2F

سوشل میڈیا پر ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے زیادہ تر صارفین نے تنقید کی اور اس روایت کو غلط قرار دیا۔ یاد رہے کہ ’ٹائیگر 3‘ کی نمائش کے دوران بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

فلم کی بات کریں تو اس میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ کاسٹ میں انیل کپور اور بوبی دیول بھی شامل ہیں۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی ’اینیمل‘ کو یکم دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا گیا جو اب تک 100 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

اینیمل کی کہانی ایک باپ بیٹے کے بندھن کے گرد گھومتی ہے جو انڈر ورلڈ میں انتہائی خونریزی کے پس منظر میں قائم ہے جس کی وجہ سے بیٹا ایک شیطانی سائیکوپیتھ بن جاتا ہے۔

فلم کے ہدایت کار سندیپ ریڈی کے مطابق فلم کا رن ٹائم تین گھنٹے 21 منٹ سے زائد ہے جبکہ سنسر بورڈ نے اسے اے سرٹیفکیٹ دیا ہے۔