رنبیر کپور نے نامور اداکارہ کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اس وقت اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں انہوں نے اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔

فلم کی تشہیر کے دوران ایک موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس پر رنبیر کپور نے نامور فنکارہ کریتی سینن کا نام لے لیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کریتی سینن ایک ایسی اداکارہ ہیں جن کے ساتھ میں کام کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ رنبیر کپور اور کریتی سینن اب تک اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر نہیں ہوئے۔

کریتی سینن معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار نبھایا۔ اس وقت وہ دو فلموں کی تیاری میں مصروف ہیں جن میں ایک ’گھنپتھ‘ اور دوسری ’دی کریو‘ ہے۔