ممبئی : بھارتی اداکار رنبیر کپور اپنی نئی آنے والے فلم ’’گرلز ودِ گولز‘‘ میں فٹبالر کا اہم کردار ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار رنبیرکپور فینز کے نام سے بنی ہوئی آئی ڈی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر کی تصاویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’رنبیرکپور نئی آنے والی بھارتی فلم گرلز ودِ گولز میں فٹبالر کا کردار ادا کررہے ہیں، اس حوالے سے مزید خبروں کے حوالے سے جلد آپ کو آگاہ کیا جائے گا‘‘۔
Breaking News! Ranbir Kapoor featuring in a new movie called Girls With Goals. More news coming soon. pic.twitter.com/KMVxUgYZ22
— RanbirKapoor.Net (@RanbirKapoorFC) June 28, 2016
اس پوسٹر میں رنبیر کپور کو کئی لڑکیوں کے ہمراہ دکھایا گیا ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ میں فٹبالیں تھامی ہوئی ہیں جبکہ دوسرے فلم کے پوسٹر میں لڑکیوں کے گروپ فوٹو کے پیچھے رنبیر کپور کی بڑی سی تصویر واضح طور پر نظر آرہی ہے،پوسٹر کو دیکھ کر بظاہر اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ نظر آنے والی تمام لڑکیاں فٹبال کھلاڑی بننے کی خواہش مند ہیں۔
واضح رہے رنبیر کپور کی جانب سے اس خبر یا اس ٹوئیٹ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔