ممبئی: رنبیر کپور اور کترینہ کیف بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی تھی لیکن دونوں نے 2017ء میں ایک دوسرے سے غیر اعلانیہ علیحدگی اختیار کرلی۔
2017ء میں فلم ’جگا جاسوس‘ میں رنبیر اور کترینہ نے مرکزی کردار نبھایا اور اس کی ریلیز سے قبل دونوں نے ایک ساتھ خوب تشہیر بھی کی۔
فلم پروموشن کے دوران انہیں ایک انٹرویو میں مدعو کیا گیا جس میں میزبان نے پوچھا کہ ’کیا آپ دونوں مستقبل قریب میں کوئی فلم پروڈیوسر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟‘
متعلقہ: کترینہ کیف شوہر کو کون سی ویڈیوز شیئر کرنے سے منع کرتی ہیں؟
اس پر رنبیر کپور نے تو صاف انکار کر دیا مگر کترینہ کیف خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک مختصر فلم بنانے کی خواہش رکھتی ہیں۔
میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ ’کیا آپ اس میں رنبیر کو لیں گی؟‘ اس پر وہ خاموش رہیں۔ رنبیر کپور نے کترینہ کی طرف دیکھتے ہوئے دریافت کیا ’آپ مجھے بطور انسان پسند نہیں کرتیں؟‘
کترینہ کیف نے رنبیر کپور کی بات کو بالکل نظر انداز کر دیا اور میزبان سے بات کرنے لگیں۔
View this post on Instagram