دہلی: یوں تو آپ نے ٹیلی ویژن پر شیروں کو جانوروں کا شکار کرتے دیکھا ہوگا لیکن ایسا کچھ اگر کسی کے سامنے تھوڑے ہی فاصلے پر ہورہا ہو یقیناً اوسان خطا ہوجائیں گے۔
بھارتی سیاحوں نے ایسے ہی تجربے کا سامنا کیا اور خوف ناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید بھی کرلیے جس میں مادہ چیتے کو جنگلی بھینس کی جانب لپکتے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو میں صرف ابتدائی لمحات ہی ریکارڈ ہوئے۔
معروف اداکار رن دیپ ہودا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیتے کے شکار کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔
کئی لوگوں نے دھان پان سے جیتے کی جانب سے بھاری بھرکم بھینس پر حملے کو ناقابل یقین قرار دیا۔
مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مادہ چیتا جنگلی بھینس کی جانب بڑھتا ہے، ویڈیو میں بجلی کی سی رفتار سے شکار کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
آیا جیتے نے جانور کو دبوچ کر چیڑ پھاڑ کی یا نہیں یہ واضح نہیں ہوسکا کیوں کہ کیمرے کی آنکھ میں مختصر مناظر ہی قید ہو پائے اور دونوں جانور جنگل کی جھاڑیوں میں کھو گئے۔
صارفین نے کمنٹ میں بھی سوال اٹھایا کہ کیا چیتے نے بھینس کو مار ڈالا؟ بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر نے بھی پوچھا کہ کیا یہ اس جانور کو پکڑنے کے قابل ہے؟۔
My first tiger hunt .. #SatpuraTigerReserve pic.twitter.com/J9iWp9vRlC
— Randeep Hooda (@RandeepHooda) December 19, 2021